Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اوآئی سی کی پارلیمانی یونین کا ڈپٹی چیئرمین منتخب

رکن قومی اسمبلی نورین فاروق کو آٹھویں ویمن پارلیمنٹیرین کانفرنس میں نائب صدربن گئیں

رباط۔پاکستان نےاسلامی تعاون کی تنظیم(اوآئی سی)میں پارلیمانی یونین کی جنرل باڈی میں ڈپٹی چیئرمین کی نشست حاصل کرلی۔پاکستان نے ڈپٹی چیئرمین کی نشست میں کامیابی کےبعدپاکستان میں خواتین کی نمائندہ اوررکن قومی اسمبلی نورین فاروق کوآٹھویں ویمن پارلیمنٹیرین کانفرنس میں نائب صدرمنتخب کیاگیا ہے۔

مراکش کےشہررباط میں جاری چارروزہ کانفرنس کےپہلےروزپاکستان اسلام تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین کی جنرل باڈی کاڈپٹی چیئرمین منتخب ہوا۔

کانفرنس میں پاکستان کے4رکنی وفد کی قیادت کشمیرکمیٹی کےچیئرمین سید فخرامام کررہےہیں جبکہ دیگراراکین میں احسن اقبال،قاسم نون اور نورین فاروق شامل ہیں۔واضح رہےکہ اسلامی تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین تنظیم کےرکن ممالک کی پارلیمنٹس پرمشتمل ہوتی ہے،اس کا قیام 1999 میں ایران میں عمل میں آیاتھاجب اس کا صدردفتر تہران میں واقع تھا۔

اس کانفرنس میں پاکستان کاوفد بھیجنےکااصل مقصد دنیاکےسامنےکشمیرکےمسئلےکومثرطریقےسےاجاگرکرناتھا۔مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پربھارتی فوج کےمظالم اورغیرانسانی سلوک پراسلامی تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین میں پاکستان کی جانب سےجمع کرائی گئی 2 قراردادوں کو بھی منظور کرلیا گیا۔

اس سے قبل اوآئی سی کی جانب سےجموں وکشمیرکو پاک بھارت بنیادی تنازع قرار دینےپربھارتی اپوزیشن نےوزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیا تھا۔

او آئی سی نےوزرائےخارجہ کےاجلاس میں نہ صرف جموں کشمیرکو دونوں ممالک کےدرمیان بنیادی تنازع قراردیا بلکہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی مذمت بھی کی تھی۔

واضح رہےکہ بھارت او آئی سی کےگزشتہ اجلاس میں گیسٹ آف آنرکےطور پرشریک تھا،اس پیشرفت پر بی جے پی حکومت اپنے ہی ملک میں تنقید کی زد میں آ گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.