Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان سپرلیگ میچوں کی میزبانی کےلیےنیشنل اسٹیڈیم کی تیاریاں مکمل ہوگئیں

کراچی۔پاکستان سپرلیگ میچوں کی میزبانی کےلیےنیشنل اسٹیڈیم کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔براڈ کاسٹرز نےاسپائیڈر کیم نصب کردیے۔چوکوں چھکوں کی برسات دیکھنےکیلئےباؤنڈری کوچھوٹا کردیاگیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کامیلہ شروع ہونےکاوقت قریب آ گیا۔نئی چھتوں کی تنصیب کےبعد اسٹیڈیم نئےرنگ وروپ میں دکھائی دےرہاہے۔غیرملکی ٹیکنیکل اسٹاف اسپائیڈرکیم اوربراڈ کاسٹنگ سامان کی تنصیب کےعمل میں مصروف ہے۔

اسپائیڈرکیم پہلی مرتبہ کراچی میں استعمال ہوگاجس سےبین الاقوامی معیارکی پروڈکشن ٹی وی اسکرین پرنظرآئےگی۔باؤنڈری کو 70 گز سے چھوٹا کرکے65 گز کا کردیا گیا تاکہ شائقین کو چوکوں اور چھکوں سے زیادہ سے زیادہ محظوظ ہونے کا موقع مل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.