Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان سپرلیگ4 کا پلےآف مرحلہ”کل”سےشروع ہوگا

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا اور جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی،فائنل 17مارچ کو کھیلا جائیگا

کراچی.پاکستان سپرلیگ4 کا پلےآف مرحلہ کل سےشروع ہوگا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،اسلام آباد یونائٹڈ،پشاورزلمی اورکراچی کنگزکی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔پشاور زلمی نے گروپ مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

زلمی نے10میچ کھیل کر14پوائنٹس حاصل کیےہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےبھی دس میچ کھیل کر14 پوائنٹس حاصل کیےہیں اورگروپ مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔پی ایس ایل کا کوالیفائر مرحلہ کل 13 مارچ سے شروع ہوگا۔

کوالیفائر مرحلے میں 13 مارچ کو میگاایونٹ کی ٹاپ ٹیمز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان مقابلہ ہوگااورجیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔ایلمینیٹر مرحلہ میں 14 مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹکرائیں گے۔

14مارچ کوجیتنےوالی ٹیم کامقابلہ کوالیفائرمیچ ہارنےوالی ٹیم سے15مارچ کوہوگا،میچ کی فاتح ٹیم فائنل کھیلےگی اورہارنےوالی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہرہوجائے گی۔

پاکستان سپرلیگ4کا فائنل 17مارچ کو کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگااسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل1اورپی ایس ایل3جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

پی ایس ایل کےپہلےسیزن کافائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاوراسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کےدرمیان کھیلاگیاجس میں یونائیٹیڈ نے6وکٹوں سےفتح سمیٹی۔پاکستان سپرلیگ کاتیسرافائنل پشاورزلمی اوراسلام آباد یونائیٹیڈ کےدرمیان کراچی میں کھیلاگیاجس میں زلمی کو3وکٹوں سےشکست ہوئی۔

پی ایس ایل 2کی ٹرافی پشاور زلمی نےجیتی۔ دوسرےسیزن کافائنل لاہورکےقدافی اسٹیڈیم میں پشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےدرمیان کھیلاگیاجس میں گلیڈی ایٹرزکو58رنزسےشکست ہوئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم دو باررنرزاپ رہ چکی ہے۔لاہورقلندرزپی ایس ایل کےکسی بھی سیزن میں پلےآف مرحلےتک رسائی حاصل نہیں کرسکی اورتینوں سیزنزمیں آخری پوزیشن پر رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.