Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا پہلا مریض صحتیاب

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض صحتیاب ہوگیا جسے جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کورونا وائرس کے باعث زیر علاج شخص کو صحت مند قرار دے کر اسپتال سے فارغ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نوجوان کے کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور نوجوان کو جلد اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھکے مطابق  یحییٰ جعفری میں 10 روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور اس کے 3 بار کورونا وائرس کی تصدیق کے ٹیسٹ ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں یحییٰ جعفری میں بیماری کی کوئی علامات نہیں آئیں، آج دوبارہ ٹیسٹ منفی آنے پر مریض کو گھر بھیج دیاجائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور ایک 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جسے فوری طور پر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھ دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.