Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کانیوزی لینڈ کےواقعے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کےواقعے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ترکی کے وزیر خارجہ سے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے جس میں یہ طے ہوا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس استنبول میں 22 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں کرائسٹ چرچ دہشت گردی کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا بھر میں اسلام فوبیا پر بحث کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا سے ہجرت کرکےیورپی دنیا کےمختلف علاقوں میں ہجرت کرنےوالےافراد کےساتھ ہونے والےمظالم پر بھی بات کی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں انہوں نےبتایا کہ سہشت گرد ایک ہی شخص تھا جو پہلےایک مسجد میں جہاں اس نےواردات کی جس کے بعد وہ دوسری مسجد گیا جہاں اس نے ویسی ہی دہشت گردی پھیلائی اور قتل عام کیا جس میں 50 افراد شہید ہوئے۔

انہوں نےنیوزی لینڈ کی حکومت کابیان کاحوالہ دیتے ہوئےکہاکہ دہشت گرد نے36 منٹ تک یہ کارروائی کی اور اس کام سےقبل اس نے ای میل کے ذریعے اپنے ارادے بتادیے تھے۔

ان کاکہناتھاکہ نیوزی لینڈ کےسیکیورٹی ادارےاس تحقیق میں تھےکہ یہ خبرآئی کہ یہ واقعہ ہوگیاجسکےبعد ترجیحات بدل گئیں اور ریسکیو کا کام شروع ہوا۔

وزیر خارجہ کاکہناتھا تمام لاشوں کی شناخت کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہےجسےآئندہ روزسےاہلخانہ کےحوالےکرنے کے سلسلے کا آغاز ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے تحقیقات کے حوالے سے ہمیں آگاہ رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے متاثرہ تمام خاندانوں کی ترجیحات کا احترام کریں گے اور اب تک کی اطلاع کے مطابق 6 شہیدوں کے اہلخانہ نے وہیں تدفین کا کہا ہے جبکہ 3 نے پاکستان میں تدفین کی درخواست کی ہے جس کو فوری عمل میں لانے کے لیے کام کیا جارہا ہے‘۔

انہوں نےاعلان کیاکہ ’وزیراعظم کے احکامات کےپیش نظر کل پاکستان کا پرچم شہیدوں کےعقیدت میں سرنگوں ہوگا۔انہوں نےکہا کہ ’وزیر اعظم نےدہشت گردکو اپنی جان پرکھیل کرپکڑنےکی کوشش کرنےوالےنعیم رشید کےاعزازمیں اسےسول ایوارڈ دینےکا اعلان کیا ہے‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.