Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا کالعدم تنظیم جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ سرزمین پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی کوئی جگہ نہیں، پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف آج جو کچھ ہو رہا ہےاس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گا، نئے پاکستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پلوامہ حملہ مودی کی مسلم مخالف حکومت اورمقبوضہ کشمیرمیں ان کی سخت پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پلوامہ واقعہ مودی حکومت نے جنگی جنون پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا۔

عمران خان نے ملک کی معیشت کے حوالے سے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اس بار پاکستان آخری بار آئی ایم ایف سے رجوع کرے گا، چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے جس پر اس کے شکرگزار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.