Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کا 73واں یوں آزادی ‘یوم یکجہتی کشمیر’ کے طور پر منایا جارہا ہے

پاکستانی عوام آج 14 اگست 2019 کو اپنا 73 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں تاکہ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے جن کی خصوصی حیثیت کو رواں ماہ کے آغاز میں ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے بھارتی حکومت نے ختم کردیا تھا۔

دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں سے ہوا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی غلامی سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں، کوئٹہ، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت گلگت اور مظفر آباد میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔  حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی ’لوگو’ جاری کیا ہے جس میں ‘کشمیر بنے گا پاکستان’ کا نعرہ درج ہے۔

کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔  نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے، اس تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور عرفان تاج تھے۔ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنے والا اعزازی گارڈز کا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے 48 بہترین کیڈٹس پر مشتمل ہے۔ لیفٹیننٹ کمانڈر محمد فیضان نے مزار قائد پر پریڈ کمانڈر کے فرائض انجام دیئے۔

علاوہ ازیں لاہور میں مزار اقبال پر پاک فوج کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے جہاں جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور محمد یوسف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ دونوں مقامات پر مہمانوں نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.