Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی مذمت

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نےنیوزی لینڈ میں ہونےوالی مسجد میں فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سےجاری بیان کےمطابق پاکستان نےنیوزی لینڈ کےشہرکرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونےوالی دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ترجمان کا کہناہےکہ دہشتگردحملےکی تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن نقصانات کےجائزہ کیلئےمقامی حکام سےرابطےمیں ہے۔

واضح رہےکہ نیوزی لینڈ کےشہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے27افرادجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئےجبکہ دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.