Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک افغان سرحد چمن کے مقام پر اتوار سے دو طرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا فیصلہ

افغانستان سےآنےوالے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں 14دن رکھا جائےگا

پاک افغان سرحد چمن کے مقام پر اتوار سے دو طرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چمن میں باب دوستی پر پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں اتوار سے پاک افغان سرحد دوطرفہ تجارت کھولنے پر اتفاق کیا گیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کل سے دونوں ممالک میں پھنسے پاکستانی اور افغان شہریوں کو آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

سیکورٹی حکام مطابق باب دوستی پر پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں تاجر برادری بھی شریک ہوئی۔فلیگ میٹنگ کے بعد کمانڈنٹ ایف سی کرنل راشد صدیق نے ٹریڈرز کے ہمراہ باب دوستی پر مکمل ہونے والے قرنطینہ سینٹرکا دورہ بھی کیا.قرنطینہ میں خواتین اور مردوں کےلیے الگ الگ خیمے بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی کا کہنا تھا کہ افغان حکام کیساتھ اجلاس میں آمدورفت بحالی کا طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان سےآنےوالے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں 14دن رکھا جائےگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 27 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.