Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطےکےامن کےلیےضروری ہے.ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل

لاہور:ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہناہےکہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطےکےامن کےلیےضروری ہے۔واہگہ بارڈر پرمیڈیا سےبات کرتےہوئےترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ پاکستان اقلیتوں کےحقوق کو بہت اہمیت دیتا ہےاوربابا گرونانک دیوجی کا مزار سکھ برادری کےلیےنہایت اہمیت کا حامل ہے،پاکستان نےکرتارپورکوریڈور کھولنےکا فیصلہ کیا ہے،کرتارپورراہداری پرمذاکرات کے لیے بھارت جارہے ہیں اوریہ مذاکرات کرتارپورراہداری کھولنے سے متعلق ہی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ ہماری سوچ ہےکہ ایک شجرایسا لگایاجائےکہ ہمسائےکےگھر میں سایہ جائے،ہمارا کرتارپورراہداری پراجلاس میں جانا مثبت ہمسائیگی کی طرف قدم ہے،ہم مذاکرات مثبت پیغام کےساتھ جارہے ہیں،امید ہےبھارت بھی قدم آگے بڑھائےگا،پاکستان آج کی ملاقات کرتارپورراہداری پرملاقاتوں کاپہلا سلسلہ ہوگی اوردفترخارجہ کرتارپورراہداری پراجلاس وزیراعظم کےوژن کاعکاس ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نےکہاکہ منصوبےکا سنگ بنیاد20نومبر2018 کورکھاگیا جس کی تکمیل نومبر2019میں ہوجائےگی،پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطےکےامن کےلیےضروری ہے،کرتارپورراہداری سےسکھ برادری کوسہولت اوردونوں ملکوں کےدرمیان امن بھی ہوگا۔

واضح رہےکہ واہگہ بارڈرپرپاکستان اوربھارت کےدرمیان کرتارپورراہداری منصوبےپرمذاکرات جاری ہیں جسکےلیےپاکستان کا18رکنی وفد پہنچا ہے۔دوسری جانب بھارت نےایک مرتبہ پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتےہوئےکرتار پور راہداری منصوبےپرمذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.