Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک فوج کے4میجرجنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پرترقی دیدی گئی

راولپنڈی:پاک فوج کے4میجرجنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پرترقی دیدی گئی ہے۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق پاک فوج کے4 میجرجنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پرترقی دیدی گئی ہے،ترقی پانےوالوں میں میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا، نعمان محمود، اظہرعباس اور فیض حمید شامل ہیں۔

میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا اس وقت ڈی جی ملٹری آپریشنز کےطورپرفرائض انجام دے رہےہیں جبکہ اس سےقبل بھی وہ اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں،میجرجنرل اظہرعباس اس وقت کمانڈنٹ انفنٹری کوئٹہ کےطورپرخدمات انجام دےرہےہیں۔

میجرجنرل فیض حمید اس وقت آئی ایس آئی میں خدمات انجام دےرہےہیں جبکہ اس سےقبل وہ جی او سی پنوعاقل بھی رہ چکےہیں،میجر جنرل نعمان محمود بھی اس وقت آئی ایس آئی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.