Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاورسمیت خیبرپختونخوا کےسرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کااحتجاج چھٹےروز بھےجاری

لیڈی ریڈنگ اسپتال کےعلاوہ تمام اسپتالوں میں اوپی ڈیزبند ہیں،مریضوں کوسخت مشکلات کاسامنا

پشاور۔پشاورسمیت خیبرپختونخواکےسرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کااحتجاج چھٹےروزبھےجاری رہا،لیڈی ریڈنگ اسپتال کےعلاوہ تمام اسپتالوں میں اوپی ڈیزبند ہیں،مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پشاور میں صوبائی وزیرصحت اورڈاکٹروں کے درمیان تنازعہ حل نہ ہوسکا،صوبےبھرکےسرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کااوپی ڈیز،آپریشن اوروارڈزسےبائیکاٹ جاری ہے،ڈاکٹروں کی ہڑتال چھٹےروزمیں داخل ہوگئی ہے،ڈاکٹروں کی جانب سےلیڈی ریڈنگ اسپتال میں دودنوں کے لیےاوپی ڈی کھولنےکااعلان کیاگیاہے،جبکہ دیگراسپتالوں میں ایمرجنسی کےعلاوہ دیگرسروسزفراہم نہیں کی جارہی،ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دوردرازکےعلاقوں سےآنےوالےمریضوں کوسخت مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔اورمایوس ہوکرگھروں کوواپس لوٹ رہےہیں۔

ڈاکٹرزکونسل اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواکےدرمیان معاملات سےمتعلق آج مذاکرات متوقع ہیں۔ڈاکٹروں کاکہناتھاکہ مذاکرات پریقین رکھتے ہیں،مذاکراتی عمل میں وزیرصحت کی شرکت برداشت نہیں کرینگے۔پورےصوبےمیں قلم چھوڑہڑتال جاری رہےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.