Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور:ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشوں کےخلاف کاروائی،22 افرادگرفتار

پشاور۔ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میں پشاورکے شہریوں کوریلیف دینےکےلیےعام شہریوں کےبھیس میں کاروائیاں کررہی ہے۔

اس حوالےسےڈپٹی کمشنرپشاورمحمد علی اصغر کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرشہبازخٹک نےکوہاٹ روڈ پرعام شہری کےبھیس میں مختلف دکانوں سےخریداری کی۔دکانداران کو عام شہری سمجھ کرزیادہ نرخ بناتےگئے۔

انھوں نےبعد میں کاروائی کرتےہوئے6 دکانداروں کو گرانفروشی پر گرفتارکرلیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنجید اللہ خان نےگھنٹہ گھرسبزی منڈی، پیپل منڈی اورکریم پورہ میں عام شہری کےبھیس میں پہلےدکانداروں سےنرخ معلوم کیےاوربعد میں کاروائی کرتےہوئےان علاقوں میںگرانفروشی پر16 دکانداروں کو گرفتارکرلیا۔

ضلعی انتظامیہ کےمطابق پشاور میں افسران کے چھاپےکےدوران دکانداران کو کم نرخ بتاتےہیں اوران کےجانےکےبعد نرخ زیادہ کردیتے ہیں لیکن اب افسران عام شہریوں کےبھیس میں کاروائی کرتےہیں جسکی وجہ سےدکانداروں کو علم نہیں ہوتاکہ خریدارکون ہے اور اس لیے گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق گرفتار گرانفروشوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.