Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور:نواحی علاقہ داؤد زئی میں شوہرنےجوان بیوی کو کرنٹ لگاکرقتل کردیا

پشاور:نواحی علاقہ داؤد زئی میں شوہرنےجوان بیوی کو کرنٹ لگاکرقتل کردیا۔

پشاورمیں محبت کی شادی کابرا انجام ہوا اورداؤد زئی کےعلاقہ میں28سالہ گل مکئی کواس کےشوہرسجاد عرف مینےنے کرنٹ لگانےکےبعد گلا دباکر قتل کردیا۔دونوں کی دس سال قبل ہوئی تھی اوران کےتین بچے ہیں۔ میاں بیوی میں گھریلو جھگڑےہوتےرہتے تھے۔

سجاد نے5 ماہ قبل بیوی کو طلاق دےدی تھی لیکن پھرحلالہ کرانےکےبعد دوبارہ نکاح کیا۔ظالم شوہرنےچند روزٹھیک رہنےکےبعد رات گئے بیوی کوکرنٹ لگانےکےبعد گلادباکرقتل کردیا۔تھانہ داؤدزئی پولیس نےواقعےکامقدمہ درج کرکےملزم سجاد کوگرفتارکرلیا ہے۔
ملزم نےابتدائی تفتیش کےبعد پولیس کےسامنے اپنی بیوی گل مکئی کو بے دردی سے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.