Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاورپولیس کاکریک ڈائون،77آئس فروش گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاورنےنوجوان نسل کومنشیات خصوصاآئس کی تباہ کاریوں سےبچانےکی خاطرخصوصی کریک کےدوران77آئس فروشوں کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں مختلف تعلیمی اداروں کےقرب وجوارمیں آئس فروخت کرنےوالےافرادجبکہ متعدد ڈیلرز بھی شامل ہیں،گرفتارافراد شہرکےمختلف حصوں میں آئس فروخت کرتےتھےجنکوباقاعدہ ٹیسٹ پرچیزکےبعد گرفتارکرکےانکےقبضہ سے کروڑوں روپےمالیت کی ساڑھےپانچ کلوگرام سےزائد آئس برآمدکرلی گئی ہے،پشاورپولیس نوجوان نسل اورطلبامیں آئس کےخلاف شعوروآگاہی اجاگر کرنےکی خاطرمختلف تعلیمی اداروں میں وقتافوقتا خصوصی سیمینارزاورواک کااہتمام بھی کرتی رہی ہےاسی طرح آئس کےبارے میں خصوصی کتابچے بھی مرتب کرکےتقسیم کئےگئےتاکہ نوجوان نسل کوآئس اوراس کےمضر اثرات سےآگاہ کیاجاسکے،صوبائی حکومت بھی آئس کےخلاف موثر قانون سازی کررہی ہےجس سےآئس کی روک تھام میں مدد ملےگی۔

پولیس کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پرپشاورپولیس نےمنشیات خصوصا آئس کےدھندےمیں ملوث افراد کےخلا ف خصوصی کریک ڈاون کرتےہوئےمتعدد افراد کو گرفتارکرلیاہے،ایس ایس پی آپریشن ظہوربابرآفریدی کی نگرانی میں ہونےوالی کارروائیوں کےدوران پشاورپولیس نےکل 77ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے،

گرفتار ملزمان میں اباسین یونیورسٹی رنگ روڈ،گورنمنٹ کالج پشاوراوردیگر تعلیمی اداروں کےقرب وجوارمیں آئس فروخت کرنےوالےافراد کو گرفتار کرلیاگیا ہےاسی طرح متعدد آئس ڈیلرزبھی گرفتارکئےجاچکےہیں،کامیاب کارروائیوں کےدوران تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے رنگ روڈ اباسین یونیورسٹی کےقریب آئس فروخت کرنےوالے5ملزمان شاہ خالد ولد اجمل، آغا گل ولد مسافر،داود ولد حبیب گل،احمد جان ولد تازہ گل اورذیشان کوگرفتارکرکےان کےقبضہ سےمجموعی طورپر2کلو گرام آئس برآمد کرلی،اسی طرح تھانہ خزانہ پولیس نے5اعظم عرف خانے،سلیم پسران جمرود،یونس ولد آدم خان،سمیع اللہ ولد سید اکبراورکفایت کو گرفتارکرکےانکےقبضہ سےمجموعی طورپر1860 گرام آئس برآمد کر لی،

اسی طرح تھانہ حیات آباد پولیس نے16 ملزمان کو گرفتار کرتےہوئےان کےقبضہ سے495 گرام آئس،تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے15 ملزمان کو گرفتارکرکےان کےقبضہ سے550گرام آئس،تھانہ چمکنی پولیس نے6 ملزمان کوگرفتارکرکےان کےقبضہ سے300 گرام آئس برآمد کر لی ہے،اسی طرح تھانہ تاتارا،تھانہ انقلاب،تھانہ پھندو، تھانہ شاہ قبول،تھانہ آغا میرجانی شاہ،تھانہ گلبہار،تھانہ فقیرآباد،تھانہ داودزئی اور تھانہ پشتخرہ پولیس نے36ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر635 گرام آئس برآمد کر لی ہے۔

ایس ایس پی آپریشن ظہوربابرآفریدی نےمیڈیا نمائندوں کوآئس کےخلاف کریک ڈاون ک حوالےسےبریفنگ دیتےہوئےکہاکہ پشاورپولیس نوجوان نسل خصوصاطلبا میں آئس کےخلاف شعوراجاگرکرنےکی خاطرشہرکے مختلف تعلیمی اداروں میں آئس اورمنشیات کےخلاف خصوصی سیمینارز کا انعقاد بھی کررہی ہےجس کےدوررس نتائج سامنےآرہےہیں اسی طرح پمفلٹس اورخصوصی کتابچے بھی تقسیم کئےگئےجبکہ مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہےگا،انہوں نےآئس کےخلاف آئندہ کےلئےبھی بھرپورکارروائیاں کرنےکا عندیہ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.