Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاورہائیکورٹ کے سامنے مقدمے کی پیروی کیلئے آئے دو نوجوان قتل

پشاورہائیکورٹ میں اپنے مقدمے کی پیروی کیلئے آئے دو نوجوانوں کو مبینہ طور پر اپے مخالف نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم ثمین شاہ نے ہائیکورٹ کے باہر سڑک پر گاڑی میں بیٹھے اپنے مخالفین پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں 24 سالہ رجید علی موقع پر جاں بحق جبکہ 22 سالہ ظہور خان شدید زخمی ہوا۔ وقوعہ کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرع کردی۔  ظہور کو زخمی حالت میں ایل آر ایچ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

 

دوسری جانب ڈیرہ اسمعیل خان میں ایک پولیس وین پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کی ایک ٹیم معمول کی گشت پر تھی جب پروا نامی علاقے میں سڑک کنارے سائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.