Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور آپریشن: ہلاک ہونے والے دو دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ہونے والے آپریشن میں ہلاک دو دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 20 سالہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ عمران ایڈیشنل آئی جی اشرف نور پرخود کش حملہ سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسرے ہلاک دہشت گرد فیروز شاہ کا تعلق جمرود ضلع خیبر سے ہے۔ ہلاک دہشت گرد کالعدم تنظیم سے وابستہ تھے۔اس سے قبل دہشت گردوں کے زیر استعمال مکان کی این او سی لینے والا ضلع خیبر کے رہائشی جاوید آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ذرائع کے مطابق مکان سوات سے تعلق رکھنے والے عبدالناصر کی ملکیت ہے، نامعلوم افراد تین ہفتے قبل یہاں منتقل ہوئے تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فارمیسی کا کاروبار کرنے والے اصل کرایہ دار سے تفتیش جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا حیات آباد کے ایک مکان میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ 16 گھنٹوں تک آپریشن جاری رہا۔

اس دوران ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ تین زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں ایک فوجی جوان بھی شامل تھا۔ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پشاورمیں خفیہ معلومات پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا گیا۔ جس میں پاک فوج اور پولیس نے حصہ لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.