Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائد

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے فلنگ سٹیشن مالکان اور منیجرز کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فروخت نہ نے کی ہدایت کردی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق تمام فلنگ سٹیشن مالکان / منیجرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بغیر ہیلمٹ پہنے کسی بھی موٹر سائیکل سوار کو پٹرول فروخت نہ کریں، خلاف ورزی کی صورت میں فلنگ سٹیشن مالک / منیجر کے خلاف زیر دفعہ 7 پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں ایک لاکھ تک جرمانہ یا تین سال قید یا دونوں سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.