Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر کورونا سے انتقال کرگئے

کورونا وائرس کی وجہ سےایک اور مسیحا زندگی کی بازی ہار گیا ،خیبرپختونخوا میں کورونا نے سینیر ڈاکٹر کی جان لے لی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ڈاکٹر پروفیسر جاوید میں 15 دن پہلے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر پروفیسر جاوید گزشتہ 15 دن سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے۔

انتظامیہ کے مطابق کئی روز سے وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر جاوید کی موت آج صبح سحری کے وقت واقع ہوئی۔ ہسپتال ڈائریکٹر نے بتایا کہ پروفیسر جاوید ہسپتال کے ای این ٹی وارڈ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے کیسز کی تعداد 1700 سے زائد ہے اور اب تک سب سے زیادہ 89 ہلاکتیں بھی یہیں ہوئی ہیں جب کہ صوبے میں پشاور شہر کورونا سے بری طرح متاثر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.