Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: سائبر کرائم کے مجرم کو 8 سال قید کی سزا

پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سائبر کرائم کے مجرم کو 8 سال قید کی سزا سنادی۔مجرم احسن شیراز کو ایڈیشنل سیشن جج کلثوم اعظم نے سزا سنائی۔مجرم پر سزا کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

احسن شیراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘فیس بک’ پر خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں، جس کے خلاف سید محبوب نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کروائی تھی۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلا فیصلہ ایف آئی اے کے خصوصی مجسٹریٹ امتیاز احمد نے سنایا تھا۔ عدالت نے مجرم عثمان بن مسعود کو 6 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم عثمان پر الزام تھا کہ اس نے لڑکیوں کی فیس بک پر برہنہ تصاویر لگا کر انہیں بلیک میل کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.