Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: سکول وین اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی کٹ پر پابندی عائد

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے سکول وین اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی کٹ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طلبہ و طالبات کی آمدورفت کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں سی این جی کٹ کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی، پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے بھی سی این ی کٹ پر پابندی لاگو ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق سی این جی کٹ پر پابندی متعدد شکایات اور عدالتی احکامات کی روشنی میں لگائی گئی، انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.