Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں افغان قونصل خانہ بند کردیا گیا

افغانستان نے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں موجود قونصل خانہ ہوئے بند کردیا۔ افغان قونصل خانے کے حکام نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قونصل خانے میں کام روک کر اسے بند کردیا گیا ہے۔

پشاور میں افغان قونصل جنرل محمد ہاشم نیازی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی درخواست کے باوجود پشاور پولیس اور مقامی انتظامیہ مارکیٹ میں داخل ہوئے اور مارکیٹ کے اوپر لگا ہوا افغان پرچم اتار دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ’ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ ’انہوں (انتظامیہ) نے پرچم کیوں اتارا، حکومت افغانستان اس فعل کی سخت مذمت کرتی ہے۔

سفارت کار نے آگاہ کیا کہ افغان حکومت یہ معاملہ پاکستانی حکام کے ساتھ اٹھائے گی، اس وقت ہم احتجاجاً اپنا کام روک کر قونصل خانہ بند کررہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اس مسئلے کو سفارتی طرز پر حل کرلے گا اور اس سے دونوں مسلمان ممالک کے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔

تاہم افغان حکومت کی جانب سے پشاور میں قونصل خانہ بند کرنے کے فیصلے سے تاجر اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پشاور میں واقع افغان مارکیٹ پر کئی عشروں سے ایک مقامی شخص نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ یہ جگہ اس کی ملکیت ہے۔ دوسری جانب افغان سفارتخانے کا موقف ہے کہ یہ مارکیٹ افغان حکومت نے تقسیم ہند سے پہلے خریدی تھی اور آج تک افغان نیشنل بینک کی ملکیت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.