Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں بم دھماکہ، ٹریفک اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

پشاور کے معروف تجارتی مرکز اشرف رو ڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 2 ٹریفک اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امدا د کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دیسی ساختہ 2 کلو بارودی مواد پشاور کے تجارتی مرکز اشر ف روڈ پر رامپورہ گیٹ کے قریب بجلی کے پول میں نصب کیا گیا تھا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں اور 1 دکاندار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری مو قع پر پہنچ گئی اور انہوں نے اطراف کے مارکیٹ بند کر اکے علاقے کو سیل کر دیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں ٹریفک اہلکاروں کی شناخت نعیم اور قیصر جبکہ تاجر کی رفیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.