Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں عدالتیں بند کرنے کے احکامات جاری

پاکستان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے بچانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ نے 28 مارچ تک عدالتیں بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صرف 2 سنگل بنچ انتہائی فوری کیسز سنیں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر ضلع میں ایک ایک جج سول اور سیشن کورٹ کام کریں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 908 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات ہے اور چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.