Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل کر دئیے گئے

پشاور کے نواحی علاقہ جھگڑا میں غیرت کے نام جوانسال جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا اور دونوں کی لاشیں دریائے باڑہ میں پھینک دی گئیں۔

تھانہ چمکنی کی حدود میں دریائے باڑہ علاقہ جھگڑا سے ایک لڑکے اور ایک جوان العمر لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، لڑکے کی شناخت جواد ولد فاروق سکنہ خالق آباد چمکنی جبکہ لڑکی کی شناخت مسماۃ (ل) دختر مجاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس کے مطابق مقتولین کے لواحقین کو صورتحال سے متعلق اطلاع کی گئی تاہم دونوں رپورٹ کرنے کےلئے تیار نہیں جس کی بناء پر مقامی پولیس نے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف ذاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے مقتولین نے چند ماہ قبل گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی رچائی تھی اور چند روز قبل دونوں کے خاندانوں نے اُنہیں صلح کرنے کی غرض سے واپس بلا لیا اور آج اُن کی قتل شدہ نعشیں برآمد ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.