Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں نانبائیوں نے ہڑتال کر دی

کراچی: شہر قائد میں چھوٹے تاجروں کی تنظیم ’آل کراچی تاجر اتحاد‘ نے 13 جولائی کو بھرپور ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے تو پشاور میں نانبائیوں نے آج (بروز جمعرات) ہڑتال کردی ہے۔ پشاور شہر کے نانبائیوں نے روٹی کے نئے نرخ نہ دینے پر آج ہڑتال کردی ہے جس کی وجہ سے کاروبارمکمل طور پر بند ہے۔ ہڑتال نانبائی ایسوسی ایشن پشاور کی اپیل پر کی جارہی ہے۔ نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی فی بوری 600 روپے اضافے کے ساتھ فروخت ہورہی ہے جو ہمیں بہت مہنگی پڑ رہی ہے جب کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے۔

نانبائی ایسوسی ایشن کے مطابق ہم نے حکومت و شہری انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ موجودہ صورتحال میں روٹی کی قیمت میں دو روپے فی کس کا اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے لیکن اس ضمن میں وعدے کے باوجود عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.