Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور پولیس نےچاند رات پرہوائی فائرنگ کی روک تھام کی خاطرعوامی رابطہ مہم تیزکردی

عوامی رابطہ مہم کے تحت پولیس افسران نے شہر بھر کی مساجد کا دورہ,ہوائی گولی سے ہونے والی اموات ناحق قتل کے زمرے میں آتی ہیں،علماء کرام

پشاور۔پشاورپولیس نےچاند رات پرہوائی فائرنگ کی روک تھام کی خاطرعوامی رابطہ مہم تیزکردی،عوامی رابطہ مہم کےتحت پولیس افسران نےشہربھرکی مساجد کا دورہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق نمازجمعہ کےدوران نمازیوں کوہوائی فائرنگ سےہونےوالےنقصانات سےآگاہ کیا،پولیس کی جانب سےنمازجمعہ کے دوران خصوصی پمفلٹس بھی تقسیم کئےگئے،علما کرام وآئمہ حضرات کی جانب سےنمازیوں کوہوائی فائرنگ کےبارےمیں خصوصی وعظ و نصیحت،ہوائی گولی سےہونےوالی اموات ناحق قتل کےزمرےمیں آتی ہیں۔

نمازجمعہ کےموقع پرمختلف مساجدمیں علماء نےخطاب کرتےہوئےکہاکہ ہوائی فائرنگ سےمالی نقصان کےساتھ ساتھ جانی نقصان کابھی اندیشہ ہوتا ہے،شہری ہوائی فائرنگ جیسےگناہ اورقبیح فعل سےگریزکریں۔

ایس ایس پی آپریشن ظہوربابرآفریدی نےچاندرات پرہوائی فائرنگ کی روک تھام کی خاطرعوامی رابطہ مہم کےحوالےسےکہاہےکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افرادکو عید جیل میں گزارناپڑےگی،ہوائی فائرنگ کےمرتکب افراد کےخلاف بلا تفریق کارروائیاں ہو نگی،کسی بھی علاقہ میں ہوائی فائرنگ کےواقعہ کامتعلقہ پولیس افسران ذمہ دار ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.