Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن’119گرفتار

پشاور۔ضلعی انتظامیہ نےپانچ روزکےدوران پشاورکےمختلف علاقوں میں گرانفروشوں کےخلاف کریک ڈائون کرتےہوئے119کوگرفتارکرلیا۔ ڈپٹی کمشنرپشاورمحمد علی اصغرکی ہدایت پرپشاورمیں گرانفروشوں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں اورضلعی انتظامیہ کےافسران روزانہ کی بنیاد پرسبزی وپھل منڈیوں کاصبح صادق کےوقت دورہ کرتےہوئےسرکاری نرخ نامہ جاری کرتےہیں اوربعد میں بازاروں میں میں نرخ نامےکی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کاروائی کی جاتی ہیں۔

اس حوالےسےاسسٹنٹ کمشنرسارہ رحمان اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹراصلاح الدین نےجی ٹی روڈ،اورچارسدہ روڈ سمیت دیگر علاقوں سےگرانفروشی پر18افراد کوگرفتارکیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرٹائون ٹومِنیٰ ظاہرنےبخشو پل،خزانہ،جی ٹی روڈ،چمکنی موڑاوردیگر علاقوں سے19 افراد کوگرفتارکیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون تھری سارہ تواب عمرنےیونیورسٹی روڈاورتہکال کےعلاقوں میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کرتےہوئےگرانفروشی پر22 افراد کو گرفتار کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرٹائون فورآصف اقبال نےمتنی بازاراورکوہاٹ روڈ سے28افراد کوگرانفروشی،صفائی ناقص صورتحال اورتجاوزات پرگرفتارکیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرپی ڈی اےرضوانہ ڈارنےحیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں چیکنگ کرتےہوئےگرانفروشی اورسرکاری نرخ نامےکی عدم موجودگی پر32افراد کوگرفتارکیا۔ان گرفتارافراد میں سبزی وپھل فروش،جنرل سٹورمالکان،دودھ فروش،قصائی،نانبائی اور دیگر شامل ہیں انتظامیہ کےمطابق ان گرفتار افراد کےخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.