Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: گھرمیں آگ لگنے سے 5افرادجھلس کر زخمی

پشاور کے علاقے نوتھیہ میں گیس لیک ہونے سے گھرمیں آگ لگ گئی جس کے باعث 5افرادجھلس کرزخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکو 1122 کے مطابق نوتھیہ میں واقع ایک گھر میں صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے باعث 5 افراد جھلس گئے۔ ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیااور آگ پر قابو پالیاگیا۔

زخمیوں میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں، ایک بچی حورین 3ماہ کی ہے جبکہ دیگر ذخمیوں میں ارشاد26سال، ارشاد کی 24سالہ اہلیہ، 12 سالہ احتشام اور 10 سالہ عروبہ شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ گیس لیکیج کے باعث لگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.