Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور ہائیکورٹ کے باہر دھماکا۔7 افراد زخمی

پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشے میں سلنڈر دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت7افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے مین کے گیٹ کے باہر رکشے میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے قریبی کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، ابتدائی طور پر دھماکہ رکشے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے، پولیس کی جانب سے بی ڈی یو کو بھی طلب کرلیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.