Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکول مالکان کو 24 ستمبر تک چھٹیوں کی فیس لینے سے روک دیا

پشاور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکول مالکان کو 24 ستمبر تک بچوں سے چھٹیوں کی فیس لینے سے روکنے کے احکامات جاری کردیے، عدالت نے صوبائی حکومت اور پرائیویٹ اسکول مالکان سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔  چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے بچوں سے چھٹیوں کے دورانیے کی فیس لینے کے معاملے  کی  سماعت کی۔

دوران سماعت والدین کی جانب سے وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود پرائیوٹ اسکول مالکان بچوں سے فیسیں طلب کررہے ہیں جبکہ فیس نہ ادا کرنے کی صورت میں بچوں کو ہراساں  بھی کیا جارہا ہے۔

عدالت نے بچوں کے والدین کے وکیل کے دلائل  سن کر حکم امتناع میں توسیع کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ کیس کی آئندہ سماعت پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.