Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور یونیورسٹی کی کینٹینوں کی خوراک غیرمحفوظ قرار

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور یونیورسٹی کیمپس کے اندر واقع تعلیمی اداروں  کی کینٹینوں میں طلباء کو فراہم کی جانے والی خوراک آلودہ اور غیرمحفوظ قرار دیدی۔ فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں پر مبنی جائزہ رپورٹ شائع کی ہے جس میں تعلیمی اداروں کے اندر واقع کینٹینوں کی خوراک کو آلودہ اور غیرصحت بخش قراردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اپنے ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے چھ سو زائد  شکایات موصول ہوئی ہیں، ہزاروں طلبا کی صحت خطرے میں نہیں ڈال سکتے، تمام تعلیمی اداروں  کی انتظامیہ کو مراسلے بھیجیں گے اور اگر کینٹینوں کو معیار کے مطابق نہ کیا گیا تو کاروبار بند کردینگے۔

فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن  سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ فیلڈ انسپکشن کے بعد خیبرمیڈیکل کالج کی کینٹینوں میں بہتری دیکھنے میں آئی تاہم دیگر اداروں کی کینٹینوں کا حال وہی پرانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رپورٹ کی کاپیاں متعلقہ حکام کو ارسال کی جائینگی اور اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں دو ہفتے بعد آپریشنز کا سلسلہ شروع کریگی جو کہ طلبا کی صحت کے پیش نظر ناگزیر ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی ڈاکٹر مراد علی نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کو صاف پانی تک مہییا نہیں ہوتا جس سے وہ طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.