Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشتون تحفظ موومنٹ والےبات ٹھیک کرتے ہیں لیکن ان کا لہجہ ٹھیک نہیں- وزیراعظم

اورکزئی:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ پشتون تحفظ موومنٹ والےبات ٹھیک کرتے ہیں لیکن ان کالہجہ ٹھیک نہیں اوروہ لوگوں کےزخم پرنمک نہ چھڑکیں۔اورکزئی میں جلسہ عام سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ27سال پہلےاس علاقےمیں آیاتھا اور دہشتگردی کےخلاف جنگ جب شروع ہوئی تو سارا قبائلی علاقوں میں پھرا،میں نےباربارکہا کہ امریکا کےکہنےپرفوج کو قبائلی علاقےمیں نہ بھیجاجائےلیکن اس میں قصور فوج کانہیں بلکہ اس حکمران کاہےجس نےامریکا کےکہنے پرفوج کوان علاقوں میں بھیجا جبکہ کسی اوروزیراعظم کو قبائلی علاقے کی سمجھ نہیں جو مجھے ہے، مشرف کو قبائلی روایات اور تاریخ کا پتہ نہ تھا۔

وزیراعظم نےکہاکہ پاکستان قبائلیوں کی قربانیوں کو نہیں بھولے گا اور یہاں کے لوگوں کی پوری مدد کرےگا،ہم نےقبائلی علاقے کے لوگوں کو ترقی دینی ہے،جب جنگ ہوتی ہےتو بےقصورلوگ مارےجاتےہیں،پختون تحفظ موومنٹ والے بات ٹھیک کرتے ہیں لیکن ان کالہجہ ٹھیک نہیں،پی ٹی ایم پشتونوں کی تکلیف کی بات کرتی ہے،لوگوں کو واقعی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،یہی باتیں میں15سال سے کررہا ہوں۔
عمران خان کاکہنا تھاکہ ایسا نہیں ہوسکتا ہےکہ صرف لوگوں کو ظلم کےخلاف بھڑکانا اور پھرکوئی حل پیش نہ کیاجائے،لوگوں کو اپنی فوج کے خلاف کرنے سےملک کواورقبائلی علاقوں کوکیا فائدہ ہوگا،سوچنا چاہیےکہ آگےکیسےبڑھنا اورحالات بہتر کرناہے،حل یہ ہےکہ ظلم کا شکار لوگوں کےزخموں پر مرہم رکھنا ہے۔

وزیراعظم نےکہاکہ اورکزئی میں بہت خوبصورت علاقہ ہے،ہم نےملک میں سیاحوں کیلئے سہولتیں بڑھانی ہیں، ساراعلاقہ سرمایہ کاری کیلئے کھولیں گے،ہرخاندان کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دے رہے ہیں،حکومت کے پاس پیسےہوتےتوکمزورطبقوں کواٹھاتےاورقبائلی علاقےکے نوجوان کیسےتعلیم اورنوکریاں حاصل کریں،نوجوانوں کونوکریاں دینا میری حکومت کاسب سےبڑاچیلینج ہےجبکہ مدرسےکےبچوں کی تعلیم کے لیے ہم پورازورلگانے لگے ہیں، مدرسے میں پڑھنے والے بچوں کو روزگاردیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.