Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پلوامہ حملہ پربھارتی دھمکیاں افغان مفاہمتی عمل پربھی اثراندازہونےلگیں

بھارت کی طرف سےکسی جارحیت کی صورت میں پاکستان افغان امن عمل میں تعاون نہیں کرسکےگا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔پلوامہ حملہ پربھارتی دھمکیاں افغان مفاہمتی عمل پربھی اثرانداز ہونےلگیں۔ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق بھارت کی طرف سے کسی جارحیت کی صورت میں پاکستان افغان امن عمل میں تعاون نہیں کرسکےگا۔

سفارتی ذرائع کےمطابق مشرقی سرحد پرکشیدگی کی صورت میں پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری جاری نہیں رکھ سکےگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح پیغام امریکا کو پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کےمطابق پاک بھارت تناؤکی وجہ سےہی زلمےخلیل زاد کادورہ پاکستان تاخیرکاشکارہوا۔ذرائع کےمطابق پلواما واقعہ کےفورابعد امریکی وزارت خارجہ کےبیان پربھی پاکستان نےناپسندیدگی کا اظہارکیا۔سفارتی ذرائع کےمطابق امریکی وزارت خارجہ کےبیان پرپاکستان کےتحفظات سیکرٹری خارجہ نےامریکی ناظم الامور کے سامنے رکھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.