Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پلوامہ حملےسےمتعلق پاکستان کے8سوالوں کےجواب نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

اسلام آباد: پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان کے8سوالوں کے جواب نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آلووالیا کو دفترخارجہ طلب کرلیا گیا۔

دفترخارجہ کی جانب سےجاری ہونےوالےبیان میں بتایاگیاہےکہ پلوامہ حملےسےمتعلق بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئر میں کالعدم تنظیموں کے جن کارندوں کاذکرکیا گیاتھا پاکستان نےان کو گرفتارکیا،بھارت نےڈوزیئر پرپاکستان کے سوالوں کے جوابات نہیں دیئے، جس پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آلووالیا کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔

پاکستان نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرسےوضاحت طلب کی کہ بھارت نےڈوزیئرپرپاکستان کےسوالوں کےجواب کیوں نہ دیے,بھارت پلوامہ معاملےپر8سوالوں کےجواب دے،او بتائےکہ کالعدم جیش محمد کامبینہ ترجمان محمد حسن کون ہے,مبینہ ترجمان کی تمام متعلقہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق وزارت خارجہ نےبھارت سےکالعدم جیش محمد کےمبینہ ترجمان محمد حسن کاسم ریکارڈ طلب کرلیا ہے،اور مبینہ ترجمان کےواٹس ایپ نمبرکی تفصیلات بھی مانگی ہیں،اورساتھ ہی یہ بھی کہاہےکہ بھارت قابل عمل شواہدفراہم کرےہم تعاون کےلئے تیارہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.