Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جب کہ مالم جبہ اور کالام کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، دیامر کے بالائی مقامات پر بھی وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے۔  شمالی وزیرستان کے میدان علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقے شوال اور رزمک میں ہلکی برفباری ہوئی۔ ضلع نوشہرہ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان کے شہر چمن اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش جب کہ کوژک ٹاپ پر برفباری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمد و رفت متاثر ہے۔

انتظامیہ نے کوژک ٹاپ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے جب کہ کان مہترزئی، زیارت اور توبہ اچکزئی میں بھی برفباری جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.