Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مڈل اسکول کھل گئے

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مڈل اسکول کھل گئے جہاں چھٹی سے آٹھویں جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

این سی او سی نے چھٹی تا آٹھویں جماعت کی پڑھائی شروع کرنے کی اجازت دی تھی جس کے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آج سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں۔

اسکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ اسکول پہنچنے پر طلبہ اور اساتذہ کا ٹمپریچر چیک کیا گیا۔اس کے علاوہ اسکولوں میں سینیٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے اور ماسک کے بغیر اسکول میں داخلے پر پابندی ہے۔

سماجی فاصلے کے پیش نظر کلاسز شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہیں اور اسکولوں میں اسمبلی نہیں ہورہی ہے جب کہ کینٹین بھی بند رکھی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.