Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی سی بی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

ہائیکورٹ کی مسٹر جسٹس عائشہ اے ملک 5 اپریل کو درخواست پر سماعت کریں گی

لاہور۔لاہورہائیکورٹ میں عدالتی حکم کےباوجود پی ایس ایل کاریکارڈ فراہم نہ کرنےپرپاکستان کرکٹ بورڈ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلیےمقررکردی گئی،مسٹرجسٹس عائشہ اےملک 5 اپریل کو درخواست پرسماعت کریں گی۔اس سےقبل جسٹس ساجد محمود سیٹھی درخواست پرسماعت سےمعذرت چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کےرہنما جاوید بدر نےدرخواست دائرکی۔

درخواست گزارنےپی ایس ایل کاریکارڈپبلک کرنےکےلیےعدالت سےرجوع کیاتھا۔درخواست گزارنےموقف اختیارکررکھاہےکہ لاہور ہائیکورٹ نےکرکٹ بورڈ کو تین ہفتوں میں ریکارڈ فراہم کرنےکاآرڈردیاتھا،کرکٹ بورڈ نےلاہورہائی کورٹ کےفیصل کوہوا میں اڑادیا،احسان مانی کرکٹ بورڈکی پچھلی کرپشن کوچھپارہے ہیں،کرکٹ بورڈ میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے،

پاکستانی کرکٹ کوکرپٹ مافیانےدیمک کی طرح چاٹ لیاہے،میں نےملک کی عزت کی خاطرپی ایس ایل کےدوران کیس دائرنہیں کیا،پی ایس ایل کی کرپشن کو چھپانااحسان مانی اورنجم سیٹھی کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔معزز عدالت سےاستدعاہےکہ عدالتی حکم پرعملدرآمد نہ کرنےپربورڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.