Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چینی گروہ کا پشاور میں بھی مسیحی برادری میں شادی کرنے کا انکشاف

جعلی شادیاں کرانے والے چینی گروہ کا پشاور میں بھی مسیحی برادری میں شادی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پشاور کے علاقہ تہکال پایان سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی مسکان کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے 27 فروری کو چینی باشندے سو بینجی سے شادی کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 19 سالہ مسکان شادی کے بعد اسلام آباد منتقل ہوئی جس کے بعد کوئی رابطہ نہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی لڑکے سے شادی مقامی شہری یوسف بھٹی اور اس کی اہلیہ نے کروائی جبکہ چینی داماد نے شادی کیلئے ڈیڑھ لاکھ کی رقم بھی دی۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے دعویٰ کیا کہ مقامی باشندے یوسف بھٹی نے اپنی سوتیلی بیٹی کی شادی بھی چینی باشندے سے کروائی ہے۔

دوسری جانب چین نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے معاملے پر گرفتار افراد کےخلاف کارروائی کی حمایت کردی ہے۔ چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کسی کو بھی کراس بارڈر شادی کے لبادے میں جرائم کے ارتکاب کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.