Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چین سے 10 پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: چین سے 10 پاکستانی طلبہ  وطن واپس پہنچ گئے جنہیں مکمل اسکریننگ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق واپس آنے والے  طلبہ غیر ملکی ائیرلائن کے ذریعے براستہ بینکاک گزشتہ رات لاہور پہنچے  جن میں ایک طالبہ بھی شامل ہے۔

ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیرکے مطابق 2 روز کے درمیان چین سے 50 کے قریب مسافرپاکستان آئےہیں جب کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کو ایس اوپیز کے مطابق چیک کیا جارہا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ چینی حکام بھی مسافروں کو مکمل اسکریننگ کے بعد ہی سفرکی اجازت دیتے ہیں۔ دوسری جانب چین سے غیر ملکی ائیرلائن سی زیڈ 6007 اورمچی سے اسلام آباد پہنچی جس کے ذریعے  61 مسافر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سےآنے والے مسافروں کی ائیرپورٹ پراسکریننگ کی جائےگی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے ایک بیان میں چین سے آنے والے طلبہ کی بغیر اسکریننگ ائیرپورٹ سےجانےکی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ائیرپورٹس پر مکمل اسکریننگ جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکریننگ سےگزرنے والے طلبہ کی مکمل دستاویزی تفصیلات بھی موجود ہیں، چین سے آنے والے طلبہ  ووہان شہر سے 2 ہزار کلومیٹر دور قیام پذیر تھے۔ق لوگوں کو بار بار صابن سے ہاتھ دھونے چاہئیں اور ماسک کا استعمال کرنا چاہیئے اور بیماری کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات استعمال کرنی چاہیئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.