Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈیرن سیمی کو پاکستان میں ایک بارپھرخوش آمدید کہتےہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈیرن سیمی کی پاکستان میں موجودگی باعث مسرت ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

راولپنڈی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف نےمزارقائد پرحاضری دینےاوربانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنےپرپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنےپشاورزلمی کےکپتان ڈیرن سیمی کےنام ٹوئٹر پرجاری پیغام میں کہاکہ ڈیرن سیمی کو پاکستان میں ایک بارپھرخوش آمدید کہتےہیں،ان کی پاکستان میں موجودگی باعث مسرت ہے۔

میجر جنرل آصف غفورنےکہاکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کےمزارپرحاضری اورانہیں خراج عقیدت پیش کرنےپرڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

خیال رہےکہ اتواراورپیرکی درمیانی شب پشاورزلمی کےکپتان ڈیرن سیمی نےجاوید آفریدی کےہمراہ مزارقائد پرحاضری دی تھی۔اس موقع پر انہوں نےقائد اعظم محمد علی جناح کو بھی خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.