Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈیرہ اسماعیل خان: لڑکی کو سرعام برہنہ کرنے والا گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان میں دو برس قبل لڑکی کو برہنہ کرکے گلی میں گھمانے والے مرکزی مفرور ملزم نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔پولیس حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم سجاول نے ڈسٹرکٹ پولیس افسردلاور خان بنگش کے دفتر میں پولیس کے سامنے پیش ہوگیا۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2017 میں سجاول نے ایک لڑکی کو برہنہ کرکے گلی میں گھمانے کا الزام ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دو دیگر افراد کو بھی گرفتار کرلیا تھا جبکہ سجاول فرار ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ کیس کی حالیہ سماعت پر پشاور ہائی کورٹ نے اہم ملزم کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ علاوہ ازیں عدالت نے ملزم کی عدم گرفتاری پر علاقے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اور ضلعی پولیس افسر کو طلب کرلیا تھا۔

جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ نے آئندہ سماعت کے لیے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ مذکورہ دونوں پولیس عہدیدار عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔ ہائیکورٹ کے بینچ نے 22 نومبر 2017 کو متاثرہ لڑکی کی طرف سے دائر درخواست کو نمٹا دیا تھا

ساتھ ہی ہائیکورٹ نے آئی جی پی کو ہدایت کی تھی کہ وہ تفتیش سے متعلق رپورٹ پی ایچ سی کے ہیومن رائٹس سیل کے ڈائریکٹر کو پیش کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.