Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔  پولیس کے مطابق درابن کلاں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قریب کھڑے دو افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک شخص ہوٹل اور دوسرا پیٹرول پمپ پر کام کرتا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.