Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کابل میں دھماکہ، 20 افراد زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے سے کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ افغانستان فٹبال فیڈریشن اور غازی اسٹیڈم کے قریب ہوا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ فٹبال فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ ہمارے 16 ممبران زخمی ہوئے ہیں اور عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ فی الحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.