Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کرائسٹ چرچ حملوں کےبعد 5 پاکستانی لاپتا ہیں، دفتر خارجہ  

اسلام آباد-ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ حملوں کےبعد 5 پاکستانی لاپتا ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں مساجدپرحملوں میں 4 پاکستانی زخمی ہوئےہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ لاپتہ پاکستانیوں سے متعلق ابھی کوئی تفصیل نہیں ملی ہے،اس لیے رابطہ نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کے بعد شہریوں کی گمشدگی کا پتہ چلا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ زخمی پاکستانیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.