Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کراچی:شہر قائد میں پی ایس ایل 4 کا میلہ سج گیا,شائقین کےلیےاسٹیڈیم کےدروازے کھل چکے

کراچی:شہر قائد میں پی ایس ایل 4 کا میلہ سج گیا ہےاورشائقین کےلیےنیشنل اسٹیڈیم کےدروازے کھل چکےہیں۔پی ایس ایل 4 آج باضابطہ طور پر وطن واپس آگئی ہے، اس حوالے سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدِ مقابل کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا تاہم شہر قائد میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اسٹیڈیم کے دورازے شائقین کے لیے کھول دیئے گئے ہیں جو کہ شام 5 بجے شائقین کے لیے بند کردیے جائیں گے۔

اسٹیڈیم میں لاہور قلندرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کابراہ راست ٹاکرا اوراپنےپسندیدہ ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنےکےلئے اسٹیڈیم میں آنےوالوں کےلیےخصوصی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کےلیے5مقامات بنائےگئےہیں،یونیورسٹی روڈپرحکیم سعید پارک،اردو یونیورسٹی،اتواربازاراورایکسپو سینٹر میں پارکنگ بنائی گئی ہےجبکہ ڈالمیا روڈ پرغریب نوازفُٹبال گراؤنڈ میں بھی شائقین اپنی گاڑیاں پارک کرسکیں گے،میچ دیکھنےوالوں کوپارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

اسٹیڈیم میں آنےوالےشائقین کےلیے اصلی شناختی کارڈ اور ٹکٹ لازمی ہے، اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا اور خواتین کے ہینڈ بیگز لانے کی اجازت نہیں، شائقین صرف اپنے ساتھ موبائل فون لاسکتے ہیں جس میں پاور بینک شامل نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.