Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کراچی:کالعدم جند اللہ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد اسحاق عرف گل گرفتار

کراچی:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم جنداللہ کےاہم دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور 2 دستی بم برآمد کرلیے۔

سی ٹی ڈی سول لائن پولیس کراچی نےکارروائی کرتے ہوئےریڈبک میں موجود کالعدم جند اللہ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد اسحاق عرف گل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تیار خودکش جیکٹس اور 2 دستی بم برآمد کرلیے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجاعمرخطاب کےمطابق گرفتاردہشت گرد افغانستان سےبلوچستان اور سندھ سےہوتےہوئےکراچی پہنچا تھا اور کراچی میں بڑی دہشت گرد کارروائی کےلیےآیاتھا،محمد اسحاق پاپوش کا رہائشی اورلشکر جھنگوی کےامیرعطا الرحمان عرف نعیم کاپڑوسی تھا، گرفتاردہشت گرد محمد اسحاق2006میں جنداللہ میں شامل ہوا تھا اورگرفتاردہشت گرد افغانستان سےدہشت گردی کی تربیت حاصل کرچکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.