Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کرتار پور راہداری: وزیراعظم عمران خان نے آج کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیا

کرتار پور: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا، سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ، اداکار سنی دیول اورسیاسی و سماجی رہنما نوجوت سنگھ سدھو بھی پاکستان تشریف لائے ہیں۔ 

معززین کے لیے ساٹھ  فٹ لمبا اور چوبیس فٹ  چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جب کہ شرکا کے لیے پنڈال میں چھ ہزار کرسیاں، ساونڈ سسٹم اور اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔ بارش کے پیش نظر پنڈال کو واٹر پروف بنایا گیا ہے۔ بابا گرونانک کے550 ویں جنم دن میں شرکت کےلیے مختلف ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں نے سکھ  یاتریوں کو ویزے بھی جاری کر دیئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مختلف ممالک سے پانچ ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جارے کیے گئے جب کہ پاکستان آنے والے سکھوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار تک جا سکتی ہے۔

ڈیرہ بابا نانک راہداری کے حوالے سے پہلی بار 1998 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مشاورت کی گئی تھی اور اس کا معاہدہ 24 اکتوبر 2019 کو ہوا۔ گوردوارہ دربار صاحب بین الاقوامی سرحد زیرو پوائنٹ سے ساڑھے 4 کلومیٹر کے فیصلے پر پاکستان میں واقع ہے۔

مذکورہ منصوبہ 823 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے اور تین سو تیس ایکڑ رقبے پر یاتریوں کے قیام کیلئے کمپلیکس بنایا گیا ہے۔ تیرہ اعشاریہ پانچ ایکڑ رقبے پر بارڈر ٹرمینل امیگریشن کی عمارت بنائی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.