Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کرک: سرکاری سکول میں پرنسپل کے ساتھ جھگڑے کے بعد استاد کی فائرنگ

کرک ایک سرکاری سکول میں پرنسپل کے ساتھ جھگڑے بعد استاد نے فائرنگ کردی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول میں پرنسیپل اور استاد میں جھگڑا ہوا جس کے بعد استاد نے اسمبلی کے دوران فائرنگ کردی جس سے سکول میں بھگدڑمچ گئی۔

واقعہ کے بعد سکول انتظامیہ نے کشیدہ حالات کے پیش نظر طلباء کو گھر بھیج دیا اور پولیس کی بھاری نفری سکول پہنچ گئی۔ فائرنگ کرنے والا استاد موقع سے فرارہوگیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے استاد اور پرنسپل کے درمیان گزشتہ روز بھی ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.