Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

کوئٹہ کے علاقے  شارع اقبال پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10  زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔اطلاعات کے مطابق دھماکا ضلع کچہری کے قریب ہوا جہاں متعدد سرکاری عمارتیں موجود ہیں، دھماکے کی زد میں متعدد گاڑیاں اور راہگیر بھی آئے۔دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.